دہلی سکھ گرودوارہ مینیجنگ کمیٹی نے دہلی حکومت کی
وزارت داخلہ سے سکھ مخالف فسادات کی فائلوں گم ہونے کے معاملے کی مرکزی تفتیشی
بیورو سے جانچ کرانے کی آج اپیل کی ہے۔
کمیٹی کے
صدر منجیت سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’عام آدمی پارٹی حکومت
نے کانگریس لیڈر جگدیش ٹائٹلر اور سجن کمار کو بچانے کی سازش کے تحت 1984 میں
ہوئے
فسادات سے منسلک فائلوں کوغائب کردیا ہے۔
اس کی
جانچ کے لئے جب ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی تو عام آدمی پارٹی، کانگریس کی حمایت
سے حکومت چلا رہی تھی ہم نے اسی وقت خدشہ ظاہر کیا تھا کہ دہلی کی آپ کی حکومت کی
منشا واضح نہیں ہے جو اب صحیح ثابت ہوئی ہے‘